پیر 22 ستمبر 2025 - 08:34
پرتگال نے بھی فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرلیا

حوزہ/ پرتگال نے پیر کے روز اعلان کیا کہ وہ فلسطین کو ایک آزاد اور خودمختار ملک کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔ پرتگال کے وزیر خارجہ نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام خطے میں امن و انصاف کی حمایت کے عزم کا اظہار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پرتگال نے پیر کے روز اعلان کیا کہ وہ فلسطین کو ایک آزاد اور خودمختار ملک کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔ پرتگال کے وزیر خارجہ نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام خطے میں امن و انصاف کی حمایت کے عزم کا اظہار ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسی روز برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا بھی فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں، جس پر صہیونی حکومت نے شدید برہمی ظاہر کی ہے۔

یہ تسلسل اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ عالمی برادری میں فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha